منشیات کیس ، نار کوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ خان کے گھر سے ایک اور شخص کو طلب کرلیا 

Oct 10, 2021 | 06:31 PM

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے موبائل کی بات چیت کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے شاہ رخ کے ذاتی ڈرائیور کو پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا گیا۔ این سی بی نے آریان خان کے موبائل چیٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کیا۔ این سی بی کو شکوک ہے کہ شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے ممکنہ طور پر منشیات کسی مقام سے وصول کرکے آریان خان کو ساحل پر ہونے والی کروز پارٹی پر پہنچائی تھی۔

مزیدخبریں