"ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم اور پنجاب، کے پی ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ میرے مرنے کے انتظار میں ہیں" ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مراد علی شاہ کو لکھا گیا  آخری خط سامنے آگیا

"ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم اور پنجاب، کے پی ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ میرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محسن پاکستان اور  ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی زندگی میں آخری خط وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کو لکھا۔

یہ خط 4 اکتوبر کو لکھا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پھول بھیجے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا "ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا (کےپی) اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کا انتظار کر رہے ہیں۔ "

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ان کے صوبے اور شہر سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے انہیں اس مشکل وقت میں بھی یاد رکھا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

قومی -