بلوچستان میں دھماکہ ، دو بچے جاں بحق 

بلوچستان میں دھماکہ ، دو بچے جاں بحق 
بلوچستان میں دھماکہ ، دو بچے جاں بحق 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق ہوشاب میں بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچا نک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوگئے۔لیویز حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دو بچے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -