لاہور میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،  نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے والد کو چند منٹوں بعد قتل کردیا گیا

لاہور میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،  نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے ...
لاہور میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،  نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے والد کو چند منٹوں بعد قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے والد کو چند منٹوں بعد ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ولایت علی بیگ خان کا عامر ولد ذولے خان کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔جس پر عامر نے آج فائرنگ کرکے  ولایت علی بیگ خان  کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ کے چند منٹ بعد ہی ولایت علی بیگ خان کے لواحقین میں سے کسی نے عامر  کے والد ذولے خان کو فائر نگ کرکے قتل کردیا۔فائرنگ کے واقعات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں ہیں۔

ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان عامر اور دادا خان کو  گرفتار کرلیا ہے۔واقعہ لین دین کے تنازعہ کی بنا پر پیش آیا,دونوں فیملیز آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں ۔واقعہ میں ملوث ملزمان  سے مزید تفتیش و تحقیقات عمل میں لائی جا رہی  ہیں ۔