ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ، ن لیگ کا ملک بھر میں یوم سوگ اور دعائیہ تقاریب منانے کا اعلان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ، ن لیگ کا ملک بھر میں یوم سوگ اور دعائیہ ...
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ، ن لیگ کا ملک بھر میں یوم سوگ اور دعائیہ تقاریب منانے کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن)کےصدراورقائدحزبِ اختلاف شہباز شریف نےمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر کل(سوموارکے روز ) ’یوم سوگ‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگی عہدےداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں محسن پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار کے روز  ملک بھر میں محسن پاکستان کو ملک وقوم کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔شہباز شریف نے ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لئے کل فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنمااور کارکنان شریک ہوں ۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نےکہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا،اُنہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں،محسن پاکستان اور نامورسائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی رحلت کی خبر دلی رنج اورغم کاباعث بنی ہے،اُن کی وفات سے ملک ایک عظیم انسان اورمحب وطن پاکستانی سےمحروم ہو گیاہے،وطن کےدفاع کوناقابل تسخیر بنانےکےلئےڈاکٹر صاحب کا کردار کلیدی تھا، اُن کی رہنمائی سے محرومی پاکستان کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات سے ملک میں سائنسی تخلیق اور ٹیکنالوجی کا ایک باب بند ہو گیا ہے،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

قومی -