نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کا سفر اختتام کو پہنچ گیا

نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کا سفر اختتام کو پہنچ گیا
نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کا سفر اختتام کو پہنچ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سدرن پنجاب کی ٹیم نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہوگئی ہے۔

سدرن پنجاب کی ٹیم آخری میچ میں خیبرپختونخوا کو شکست دینے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے اپنے 10میچز میں سے صرف 3 جیتے جبکہ سات میں اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سدرن پنجاب نے اپنے آخری میچ میں خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے شکست دی۔سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کی ٹیم 182 رنز بناسکی۔خیبرپختونخوا کی جانب سے نبی گل 54اور کامران غلام 46 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 193 رنز بنائے تھے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے طیب طاہر 48 گیندو ںپر 78 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں اعظم خان نے 25 جبکہ عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان اور نیاز خان نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کافیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -