’30سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ چیئر مین پی سی بی نے مایوس کرکٹرز کو پیغام د ے دیا

’30سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ چیئر مین پی سی بی نے ...
’30سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ چیئر مین پی سی بی نے مایوس کرکٹرز کو پیغام د ے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

انہوں نے نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق اچھی کرکٹ کھیلنی کی تلقین کی۔اس دوران ان کا کہنا تھاکہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، وکٹ پر ٹھہرنا بھی ضروری ہے، ہماری کرکٹ اچھی ہوگی توانٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔اس دوران ایک کرکٹر نے کہاکہ 30 سال سے کوئی اوپرہوجائے تو کھلاتے نہیں ہیں، اس پر رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑی محنت کریں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، صرف میرٹ پرسلیکشن ہوگی ڈومیسٹک کرکٹرزکے معاوضے مزید بڑھائیں گے۔

مزید :

کھیل -