آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے 3 کامکمل نتیجہ سامنے آگیا

آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے 3 کامکمل نتیجہ سامنے آگیا
آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے 3 کامکمل نتیجہ سامنے آگیا

  

مظفر آباد(ڈیل پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے ایل اے 3 میرپور کی سیٹ ضمنی انتخاب میں اپنے نام کرلی ہے۔

ایل اے 3 کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود نے خالی کی تھی۔

ایل اے 3 میر پور کے 147 میں پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان 20142 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ۔پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعید 11608ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  ہیں۔جیتنے والے امیدوار یاسر سلطان  صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے ہیں۔

مزید :

قومی -