بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا
بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.5 اورگہرائی 35کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا۔
جیو نیوز کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابھی کہیں سے نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی جبکہ امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ 
خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آ یاتھا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔