سعد احسان لاء فرم کے اسلام آباد آفس کا آغاز، کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر اعظم نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

سعد احسان لاء فرم کے اسلام آباد آفس کا آغاز، کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر ...
سعد احسان لاء فرم کے اسلام آباد آفس کا آغاز، کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر اعظم نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعد احسان امیگریشن لاء فرم نےلاہور اور کراچی کےبعد اب وفاقی دارالحکومت میں بھی اپنے دفتر  کا آغاز کردیا۔ افتتاحی تقریب میں کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر اعظم  ڈاکٹر روزویلٹ سکریٹ مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے  فیتہ  کاٹ کر سعد احسان امیگریشن لاء فرم کے  اسلام آباد آفس کا افتتاح کیا۔ 

سعد احسان امیگریشن لاء فرم پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کے تصور کو متعارف کرانے والی پہلی کمپنی ہے۔

مذکورہ لاء فرم نے پاکستان میں ایک معزز بین الاقوامی وفد کی میزبانی کا اعزاز  بھی حاصل کرلیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئےگا بلکہ بین الاقوامی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔  پاکستان اور کامن ویلتھ ڈومینیکا کے درمیان یہ دوستی دونوں ممالک کے لیےسرمایہ کاری اور تجارت کے نئے دروازے کھولے گی۔

سعد احسان امیگریشن لاء فرم اور ڈومینیکن حکومت دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے زبردست کاروباری ، تجاری اور تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈومینیکن حکومت کے وفد کا یہ دورہ دنیا بھر میں  پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ویڈیو دیکھیں

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -