ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی کرکٹر غیر ملکی ٹیم کا کپتان منتخب ہوگیا

 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی کرکٹر غیر ملکی ٹیم کا کپتان منتخب ہوگیا
 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی کرکٹر غیر ملکی ٹیم کا کپتان منتخب ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معظم علی بیگ مالاوی کے کپتان منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معظم علی بیگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے زیر اہتمام ہونے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں افریقی ملک مالاوی کے کپتان  ہونگے۔معظم علی بیگ کو افریقہ سب ریجنل کوالیفائرز گروپ اے میچز کے لیے مالاوی کی 14 رکنی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچز روانڈا کے شہر کیگالی میں 14 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے جس کے لیے بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ معظم علی بیگ مالاوی کی جانب سے اب تک سات ٹی 20 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -