قومی ائیر لائن کے لئے بڑا اعزاز ، عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اگلے درجے میں ترقی دے دی

قومی ائیر لائن کے لئے بڑا اعزاز ، عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اگلے ...
قومی ائیر لائن کے لئے بڑا اعزاز ، عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اگلے درجے میں ترقی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا )نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کو اگلے درجے میں ترقی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پی آئی اے کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے جس کے باعث قومی ایئرلائن کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیٹا کی ترسیل اور معیار کو اپنانے پر پی آئی اے کو این ڈی سی گریڈ فور سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق این ڈی سی فور مسافر کو سامنے، وائی فائی اور کھانے کی بکنگ الگ الگ کرنے کی اجازت فراہم کرتاہے۔ پی آئی اے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیٹا پر مبنی این ڈی سی کے گریڈ 5 تک پہنچ چکا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے این ڈی سی گریڈ فور تک ڈیٹا کی ترسیل کو یقین بنایا جاچکا ہے، پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاردگی کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہے۔