وزیر دفاع پرویز خٹک نےبڑھتی ہوئی مہنگائی کی ایسی وجہ بتا دی کہ شہری تلملا اٹھیں 

وزیر دفاع پرویز خٹک نےبڑھتی ہوئی مہنگائی کی ایسی وجہ بتا دی کہ شہری تلملا ...
وزیر دفاع پرویز خٹک نےبڑھتی ہوئی مہنگائی کی ایسی وجہ بتا دی کہ شہری تلملا اٹھیں 

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کو چوروں اور لیٹروں سے پاک کرنے کے لیے احتساب کے مشن پر نکلے ہیں،قومی احتساب بیورو( نیب) آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں،مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اپنی جیب بھرنے کے لیے قرضہ لیا تھا، وزیراعظم عمران خان ایک دلیر لیڈر ہیں،وہ کسی کی ڈیکٹیشنز پر نہیں چلتے بلکہ عمران خان ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔

وزیر دفاع کاکہناتھاکہ نیب آرڈیننس پرتنقید کرنےوالےاپوزیشن رہنماخودکرپشن میں ملوث ہیں،حکومت جو اصلاحات لاتی ہے،اپوزیشن جماعتیں اس پرشورمچاتی ہیں ، نیب آرڈیننس کےذریعےملکی دولت لوٹنےوالوں کےگردگھیرامزید تنگ ہوگا،وزیراعظم کو دبانے کےلیےنام نہادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کی بنیاد رکھی گئی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -