ایئر چیف مارشل(ر) فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ایئر چیف مارشل(ر) فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
ایئر چیف مارشل(ر) فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل (ریٹائرڈ) فاروق فیروز خان، جو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے، کو پی اے ایف قبرستان نور خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق  پاک فضائیہ کےایک چاق و چوبند دستےنےائیر چیف مارشل(ریٹائرڈ)فاروق فیروز خان کی قبر پرسلامی پیش کی۔تدفین کےبعدصدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف اور دیگر معززین کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔قبل ازیں ایئر چیف مارشل (ر) فاروق فیروز خان کی نماز جنازہ آج پی اے ایف بیس، نور خان میں ادا کی گئی۔ جنازے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، سربراہ پاک بحریہ، پاکستان ائیر فورس کے سابق ایئر چیفس، اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مزید :

قومی -