شعیب اختر کے کریئر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کیا کردار تھا؟ فاسٹ باؤلر  اپنی کہانی سامنے لے آئے

شعیب اختر کے کریئر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کیا کردار تھا؟ فاسٹ باؤلر ...
شعیب اختر کے کریئر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کیا کردار تھا؟ فاسٹ باؤلر  اپنی کہانی سامنے لے آئے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کریئر میں اہم کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر محسن پاکستان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر وفات پاگئے ہیں ،اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے،میرے کریئر میں انکا بہت کردار تھا کیونکہ میں کے آر ایل کی جانب سے کھیلتا تھا ،میر ی تعریف کے حوالے سے لکھا گیا ان کا نوٹ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔

مزید :

کھیل -