انتہائی مذہبی گھرانے کی 19 سالہ لڑکی نے گھر والوں سے چوری انتہائی شرمناک کام کے ذریعے لاکھوں روپے کمانا شروع کردیے

انتہائی مذہبی گھرانے کی 19 سالہ لڑکی نے گھر والوں سے چوری انتہائی شرمناک کام ...
انتہائی مذہبی گھرانے کی 19 سالہ لڑکی نے گھر والوں سے چوری انتہائی شرمناک کام کے ذریعے لاکھوں روپے کمانا شروع کردیے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک انتہائی مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی نے  گھر والوں سے چوری فحش فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا، اس کے ساتھ وہ فحش ویب سائٹ اونلی فینز پر اپنی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی فروخت کرتی ہے جن کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہی ہے۔

ڈیلی مرر کو دیے گئے انٹرویو میں ایڈیسن سنز نامی فحش اداکارہ نے بتایا کہ ان کا گھرانہ انتہائی مذہبی ہے جو ہر اتوار کو گرجا گھر جاتا ہے اور ہر شام ڈنر پر سب گھر والے اکٹھے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر شراب نوشی  کرنے جاتی تو اسے فحش فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا خیال آیا۔

ایڈیسن کے مطابق  اس نے بعض ویڈیوز بنوائیں اور ایک فحش میگزین کیلئے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا۔ اس نے غلطی یہ کی کہ میگزین اپنے گھر کے پتے پر منگوا لیا اور یہ میگزین اس کی والدہ کے ہاتھ لگ گیا جس پر گھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جب یہ حقیقت سامنے آئی کہ میں فحش فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہوں تو میرے گھر والوں کو گرجا گھر سے نکال دیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ فحش ویب سائٹ اونلی فینز کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہی ہے۔  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -