انڈیا میں بجلی کا بحران سنگین، 4 دن کا کوئلہ باقی، بلیک آؤٹ کا خطرہ

انڈیا میں بجلی کا بحران سنگین، 4 دن کا کوئلہ باقی، بلیک آؤٹ کا خطرہ
انڈیا میں بجلی کا بحران سنگین، 4 دن کا کوئلہ باقی، بلیک آؤٹ کا خطرہ
سورس: Piqsels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کوئلے کی کمی کی وجہ سے توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کئی ریاستوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے پاس صرف چار  دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے جس کے باعث ملک میں بڑے بلیک آؤٹ کا خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ریاست میں بلیک آؤٹ کا خدشہ طاہر کیا تھا جس کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ بھارت کی منسٹری آف کول کے مطابق کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کیلئے ایندھن کا ذخیرہ 72 لاکھ ٹن ہے جو چار دن کی ضرورت کیلئے کافی ہے۔  وزارت نے ملک میں کسی بھی قسم کے بلیک آؤٹ کے خدشے کو مسترد کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ اگر اگلے دو دن میں بجلی گھروں کو  کوئلے کی فراہمی بہتر نہ کی گئی تو ریاست نئی دلی میں بجلی کے بلیک آؤٹ کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ  دنیا میں چین کے بعد انڈیا سب سے زیادہ کوئلہ استعمال کرنے والا ملک ہے جہاں گزشتہ کئی مہینوں سے کوئلے کی فراہمی متاثر ہے اور مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

بھارتی ریاستوں جھاڑ کھنڈ، بہار اور راجستھان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری  ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں سات سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔