صادق آباد میں ڈکیتی واردات کے دوران 8 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے بڑا ایکشن لے لیا

صادق آباد میں ڈکیتی واردات کے دوران 8 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے بڑا ایکشن ...
صادق آباد میں ڈکیتی واردات کے دوران 8 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے بڑا ایکشن لے لیا

  

صادق آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب راؤ سردار نے صادق آباد میں واردات کے دوران 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو معطل کردیا ہے۔ڈکیتی کا یہ واقعہ کوٹ سبزل تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہولناک واقعہ صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں پیش آیاجہاں ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کے دوران فائرنگ کردی جس سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں کا تعلق اندھڑ گینگ سے بتایا جا رہا ہے ۔افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت غلام نبی ،  نذیر احمد،  پیر بخش ، ظہیر،  شریف، داؤد، ملک منور اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -