جنوبی کوریا میں پرائمری سکول کی بچیوں کو لالچ دینے والا شخص گرفتار

جنوبی کوریا میں پرائمری سکول کی بچیوں کو لالچ دینے والا شخص گرفتار
جنوبی کوریا میں پرائمری سکول کی بچیوں کو لالچ دینے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ)  جنوبی کوریا کےشہر انچیون کے علاقے سوگُومیں ایک گرلز  پرائمری سکول کے سامنے طالبات کو لالچ دینے کی کوشش کرنے والے 60 سالہ  شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انچیون مغربی پولیس اسٹیشن کے مطابق انہوں نے 60  سالہ ایک شخص کو پرائمری سکول کی نابالغ بچیوں کو لالچ دے کر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
شخص پر الزام ہے کہ اس نے سکول کی پانچ طالبات کو لالچ دینے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار شخص نے اسکول کی ایک بچی کو کہا کہ "میرے پیچھے آو" جس پر بچی خوفزدہ ہو کر بھاگ گئی اور اپنی ماں کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم سے انکار کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا   ہےکہ اُسے  کچھ یاد نہیں کیونکہ وہ   اُس وقت شراب کےنشے میں تھا جبکہ پولیس واقعے  کی اصل حقیقت کو جاننے کیلئے مزید  تحقیقات کر رہی ہے۔