سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد وں پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔