سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت 11بجے ہوگا۔
نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق اس وقت ملک میں شرح سود 15فیصد ہے جو کہ گزشتہ اعلان پربرقرار رکھی گئی تھی ۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس بورڈممبران شرح سود سےمتعلق اہم فیصلےکریں گے۔