ملکی صورتحال سب کے سامنے ، امید ہے ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے ،شیخ رشید

ملکی صورتحال سب کے سامنے ، امید ہے ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے ،شیخ رشید
ملکی صورتحال سب کے سامنے ، امید ہے ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے ،شیخ رشید

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے ، امیدہے ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں  دفعہ  144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کے کیس میں شیخ رشید پیش ہوئے ، پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ،غربت اور بھوک سے لوگوں کا براحال ہے،  شہبازشریف ایسے وزیراعظم ہیں جن کےپلگ میں بھی کچرا پھنسا ہواہے، ساری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے، پولیس بھی ہماری اور ایف سی بھی پاکستان کی ہے،  سب کو کہتا ہوں ملبہ پولیس یا سیکیورٹی فورسز پر نہیں کسی اور پر گرے گا،  27کلومیٹر پر حکومت کرنے والو، اگر کوئی جانی نقصان ہوگیا، بھاگ نہیں پاؤ گے، اہم دن ہوگا، لوگ پہاڑوں سے اتریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  اس سے بڑا کیا عدم اعتماد ہے کہ کراچی میں لوگ چوراہوں پر مارے جارہے ہیں ،  ہمارے شہر میں دہی کی دکانوں پر لوگوں کو لوٹا جا رہاہے،  پاکستان تاریخ کے تشویشناک وقت سے گزر رہا ہے،  یہ کہتے ہیں ڈرون سے بم گرائیں گے خدا کا خوف کرو،اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا ۔

اس سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،  سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ضمانتی مچلکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع کرائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -