پی پی 209 میں فائرنگ پر الیکشن کمیشن نے فیصل نیازی کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی پی 209 میں فائرنگ پر الیکشن کمیشن نے فیصل نیازی کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق پی پی 209 میں الیکشن کمیشن نے امیدوار فیصل نیازی کے خلاف فائرنگ کے کیس کی سماعت کی ، فیصل نیازی نے کہا کہ واھد رکن اسمبلی ہوں جس کے پاس کوئی اسلحہ لائسنس نہیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے خود نہیں رکھا مگر دوسروں کو اسلحہ لائسنس لے کر دیا ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر دوبارہ فائرنگ ہوئی تو نااہلی کی طرف بھی بات جا سکتی ہے۔