پنجاب کی  16 ترقیاتی سکیموں کیلئے17 ارب روپے سے زائد کے فنڈز منظور

پنجاب کی  16 ترقیاتی سکیموں کیلئے17 ارب روپے سے زائد کے فنڈز منظور
پنجاب کی  16 ترقیاتی سکیموں کیلئے17 ارب روپے سے زائد کے فنڈز منظور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ عبداللہ کی پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا ،  اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی16 ترقیاتی سکیموں کیلئے17 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب آفس 3کلب روڈ، جی او آر (ون) انیکسی بلڈنگ کیلئے 42 کروڑ 77 لاکھ ، لیہ میں کوٹلہ حاجی شاہ تا لسکانی والا برآستہ بستی شادو خان روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 70 کروڑ 51 لاکھ ، خانیوال میں کبیر والا تا اڈہ خالق آباد برآستہ ایم فور مخدوم پور انٹر چینج تک میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 72 کروڑ 59 لاکھ روپے منظور کئے گئے ۔

اجلاس میں  خانیوال میں کچا کھوہ تا عبد الحکیم میٹلڈ روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 1 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ روپے ،  پنڈی گھیب میں پائل خوشاب روڈ سیکشن دھلیاں چوک سے ڈھوک پٹھانروڈ کی بحالی کیلئے 72 کروڑ 87 لاکھ روپے ،  جنڈ اور پنڈی گھیب میں ڈھوک لہم کھڑپہ انٹر چینج تا جھمت براستہ ملہو والی روڈ کی بحالی کیلئے 99کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں  کوٹلی ستیاں میں راولپنڈی تا لہترڑ ، کوٹلی ستیاں روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے ایک ارب 34 کروڑ 76 لاکھ روپے ،راولپنڈی میں ٹیکسلا تا ایچ ایم سی فاروقیہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے ایک ارب 57 کروڑ 46 لاکھ روپے ،  میانوالی اور پپلاں میں میانوالی کنڈیاں چشماں لنک روڈ براستہ علی والی گھنڈی روڈ کی بحالی کیلئے 43 کروڑ 59 لاکھ روپے ، میانوالی میں لاہور سرگودھا میانوالی بنوں روڈ کی بحالی کیلئے ایک ارب ایک کروڑ 84 لاکھ روپےمنظور کئے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -