8 افراد کا کلہاڑی سے قتل ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

8 افراد کا کلہاڑی سے قتل ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ ...
8 افراد کا کلہاڑی سے قتل ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے شیخوپورہ میں8 افراد کو سوتے ہوئے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم فیض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ڈی پی او شیخوپورہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں، ملزم کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین غفلت پر تھانہ نارنگ منڈی کے 5 اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل شیخوپورہ میں ایک ملزم نے سوتے ہوئے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی تھی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا تھا۔