ڈکیتوں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سال خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی

ڈکیتوں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سال خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی
 ڈکیتوں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سال خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی

  

جے پور (ویب ڈیسک)   ڈکیتوں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سالہ معمر خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی، پولیس  کے مطابق  خاتون جے پور میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ شام کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب 108 سالہ خاتون گھر میں تھیں، نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں باہر کھینچا، اس دوران ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ دی اور پازیب چھین کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت جمنا دیوی کے نام سے ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -