محکمہ اینٹی کرپشن کا داخل دفترکیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ہدایات جاری

 محکمہ اینٹی کرپشن کا داخل دفترکیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ہدایات جاری
 محکمہ اینٹی کرپشن کا داخل دفترکیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ہدایات جاری

  

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے داخل دفترکیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مصدق عباسی  نے پراسیکیوٹر جنرل کو بند کیسز دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

"جیونیوز "کے مطابق مصدق عباسی نے کہا کہ 2013 سے 2022 تک تمام غیر معینہ مدت سے بند کیسز فوری کھولے جائیں گے، مدعیان کی عدم پیروی اور گواہوں کی غیر حاضری پرخارج کیسزپربھی فوراً اپیلیں دائرکی جائیں۔ کیسزکو دوبارہ ٹرائل کرنےکا فیصلہ پنجاب بھر میں بلا تفریق کیا جائےگا، پراسیکیوٹرز تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیسز کو دوبارہ دائر کریں۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

مزید :

قومی -