"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" اب سمندر پار بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف فلم "دی لیجند آف مولا جٹ" کے چرچے اب سمندر پار سعودی عرب میں بھی ہونے لگے۔ فلم عربی ترجمعے کیساتھ سینما گھروںمیں دیکھا ئی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" دنیا بھر سمیت سعودی عرب کے سنیما گھروں کی زینت بننے کو بھی تیار ہے، سعودی عرب کے سنیما گھروں میں فلم کو عربی ترجمے کے ساتھ دکھایا جائے گا۔سعودی عرب میں مقیم افراد "دی لیجنڈ آف مولاجٹ" کو 13اکتوبر سے سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" میں فواد خان ،حمزہ عباس، ماہرہ خان اورہمائمہ ملک جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں۔