ہیکر کا ہنگامہ لیکن آپ کو کسی ممکنہ ہیکر کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے کیا کچھ کرنا چاہیے ؟ مفید معلومات

ہیکر کا ہنگامہ لیکن آپ کو کسی ممکنہ ہیکر کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے کیا کچھ ...
ہیکر کا ہنگامہ لیکن آپ کو کسی ممکنہ ہیکر کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے کیا کچھ کرنا چاہیے ؟ مفید معلومات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل پاکستان میں ایک ہیکر کی کارستانی کا خوب چرچا ہے، جو آئے روز کسی سیاستدان کی کوئی نہ کوئی آڈیو لیک کر رہا ہے۔ اس صورتحال کے ہنگام عام پاکستانی بھی اپنے موبائل فون کی سکیورٹی کے حوالے سے فکرمند ہے۔ ایسے میں محمد آصف اقبال نامی ایک سائبر سکیورٹی ماہر نے اپنے موبائل فون اور جی میل اکاﺅنٹ کو محفوظ بنانے کے کچھ طریقے بتائے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی ڈیوائس اور ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں محمد آصف اقبال بتاتے ہیں کہ ”سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو اپنے فونز کی سیٹنگز میں جا کر ان ایپلی کیشنز کی فہرست دیکھنی چاہیے جو انہوں نے فون خریدنے کے بعد انسٹال کی ہیں۔ اگر ان میں کوئی اجنبی ایپلی کیشن موجود ہے، جو آپ نے انسٹال نہیں کی تو فوری طور پر اسے ’اَن انسٹال‘ کریں۔ اس صورتحال میں ایک مو¿ثر ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے فون کو ’فیکٹری ری سیٹ‘ کر دیں۔ اس طرح اگر کسی ہیکرز کی طرف سے کوئی بھی ایپ آپ کے فون میں انسٹال کی گئی ہے، وہ ختم ہو جائے گی۔“

آصف اقبال نے گوگل اکاﺅنٹ کو محفوظ رکھنے کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”اپنے گوگل اکاﺅنٹ کی سیٹنگز میں جا کر ’مییج یور گوگل اکاﺅنٹ‘ (Manage your Google Account)کے آپشن میں جائیں۔ یہاں سکیورٹی کے ٹیب میں جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا گوگل اکاﺅنٹ کتنی ڈیوائسز میں ’لاگ اِن‘ ہے۔اگر یہاں آپ کوئی اجنبی ڈیوائس دیکھتے ہیں تو فوری طور پر اس سے اپنے اکاﺅنٹ کو لاگ آﺅٹ کر دیں اور اپنا پاس ورڈ بھی تبدیل کر لیں۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -