منشیات کیس ، سپریم کورٹ نے 25 سال قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

منشیات کیس ، سپریم کورٹ نے 25 سال قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر فیصلہ ...
منشیات کیس ، سپریم کورٹ نے 25 سال قید کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں 25 سال قید کی سزا پانے والے ملزم کوبری کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کی گاڑی سے چرس برآمد ہوئی تھی جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 25 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سز ا سنائی تھی جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔تاہم اب سپریم کورٹ نے ملزم کو کیس سے بری کردیا ۔عدالت نے کہا کہ جوپولیس اہلکار چرس کا نمونہ لیبارٹری لے گیا تھا اسے بطور گواہ پیش نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -