ایلون مسک کی امن کی تجویز پر چین کا ردعمل بھی آگیا

ایلون مسک کی امن کی تجویز پر چین کا ردعمل بھی آگیا
ایلون مسک کی امن کی تجویز پر چین کا ردعمل بھی آگیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعینات چینی سفیر چن گانگ نے ایلون مسک کی طرف سے چین اور تائیوان کے مابین کشیدگی ختم کرنے کے لیے دی گئی امن تجویز کی تعریف کر دی۔

زی نیوز کے مطابق چن گانگ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ”میں آبنائے تائیوان میں قیام امن کا مطالبہ کرنے پر ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے تائیوان کے لیے جو خصوصی انتظامی زون قائم کرنے کا آئیڈیا دیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ “

چینی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ”درحقیقت پرامن طریقے سے تائیوان اور چین کا دوبارہ اتحاد اور ’ایک ملک، دو نظام‘ کے بنیادی اصول کے ذریعے ہم تائیوان کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔یہی قومی اتحاد نو کا بہترین راستہ ہے۔ اس اتحاد نو سے نہ صرف چین کی خودمختاری، سکیورٹی اور مفادات کا تحفظ یقینی ہو جائے گا بلکہ تائیوان کو بھی سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے طور پر بھرپور خودمختاری اور ترقی کے وسیع تر مواقع دیئے جائیں گے۔“

مزید :

بین الاقوامی -