پاکستانی فلم "منی بیگ گارنٹی" کے آفیشل ٹریلرکی ریلیز کا اعلان

پاکستانی فلم "منی بیگ گارنٹی" کے آفیشل ٹریلرکی ریلیز کا اعلان
پاکستانی فلم
سورس: @youtube/screenshot

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کی ایک اور میگا بجٹ فلم "منی بیگ گارنٹی" کا آفیشل ٹریلر14 اکتوبر کو جاری کر نے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی تھرلر ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم "منی بیگ گارنٹی "کا آفیشل ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ فلم کے اب تک 2 ٹیزر جاری کئے گئے ہیں، جس کے بعد  شائقین بے صبری سے پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو فلمی دنیا میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ فلم کے دوسرے ٹیرز میں وسیم اکرم اور فواد خان کی ایک جھلک بھی جاری کی گئی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں فواد خان ، عائشہ عمر ، کرن ملک ، وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ ، مانی اور مرحوم بلال سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم  ایک بینک کی واردات پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کے ہدایتکارفیصل قریشی  ہیں، فلم 21 اپریل سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -