سب سے کم بولی، یوٹیلٹی سٹورز نے جہانگیر ترین سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

سب سے کم بولی، یوٹیلٹی سٹورز نے جہانگیر ترین سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
سب سے کم بولی، یوٹیلٹی سٹورز نے جہانگیر ترین سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی خریداری مکمل کرلی. سب سے کم بولی دینے پر جہانگیر ترین کی شوگر مل سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی ہے.

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے چینی کی خریداری اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی گئی. جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے سب سے کم بولی دی. جہانگیر ترین کی مل نے 78 روپے  98 پیسے فی کلو کا ریٹ دیا جس کے بعد 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی. 

مزید :

قومی -بزنس -