وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کا ...
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان  وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سیاسی آقاؤں اور عمرانی فتنے کا آلۂ کار بن کر ایک 4سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی جبکہ حقائق جان بوجھ کر چھپا کر عدالت سے دھوکہ دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔ان کا کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی جو کہ قانونی تقاضا ہے، یہ حرکت وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کے لیے کچھ ریلیف حاصل کیا جا سکے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ریکارڈ میں جعل سازی کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں ذمہ داران افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -