فرانس میں پٹرول پمپوں کے باہر قطاریں لگ گئیں

فرانس میں پٹرول پمپوں کے باہر قطاریں لگ گئیں
فرانس میں پٹرول پمپوں کے باہر قطاریں لگ گئیں
سورس: Screen Grab

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے بڑے شہروں کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں. تیل کی سپلائی آئل کمپنیز ٹوٹل انرجی اور ایگزون موبل کی جانب سے چلائی جانے والی ریفائنریوں میں تنخواہوں کی ہڑتال کی وجہ سے  متاثر ہوئی ہے۔ہڑتالوں کے بعد فرانسیسی ریفائنری کی پیداوار 60 فیصد سے زیادہ کم ہوگئی ہے. 

گارڈین نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ہڑتالوں کی قیادت بائیں بازو کی سی جی ٹی  یونین کر رہی ہے. یونین ملازمین کیلئے بہتر تنخواہ کا مطالبہ کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ کمپنیاں جو منافع کما رہی ہیں اس میں سے ملاَزمین کو بھی حصہ دیا جائے. 

مزید :

بین الاقوامی -