فوڈ پانڈا کے دفتر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، ایک شخص جاں بحق

فوڈ پانڈا کے دفتر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، ایک شخص جاں بحق
فوڈ پانڈا کے دفتر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، ایک شخص جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں آن لائن ڈلیوری سروس فوڈ پانڈا کے دفتر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں زوہیب مقصود اور عامر صغیر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ انیل نعمان، عادل محمود اور شاہ رخ شہباز جھلس گئے۔ 28 سالہ نامعلوم زخمی شہری علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جن کا جسم زیادہ تر جھلس چکا تھا۔جاں بحق شخص کی شناخت فیض کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے قریب کھڑی 5 موٹر سائیکلوں اور کار کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -