غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، شمالی کوریا

غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، شمالی کوریا
غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، شمالی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے ترجمان نے اخبار میں لکھے آرٹیکل میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینیوں کیخلاف مسلسل مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، اسرائیلی مسئلے کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ 

اس سے قبل روس کی جانب سے بھی ایسا ہی موقف سامنے آیا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے۔ روسی وزیر خارجہ سے عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوالغیط نے ملاقات کی تھی جس کے بعد سرگئی لاروف نے امریکہ کا نام لئے بغیر اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اس جھڑپ میں کوئی غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہو سکتا ہے۔ 

ان کا خدشہ درست ثابت ہوا اور امریکہ نے اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا بحری بیڑا بھیج دیا ہے جو اسرائیل کو جدید ترین امریکی طیارے اور گولہ بارود سمیت فوجی تعاون فراہم کرے گا۔