پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر  خالد حسین  چودھری کی والدہ وفات پا گئیں

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر  خالد حسین  چودھری کی والدہ وفات پا گئیں
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر  خالد حسین  چودھری کی والدہ وفات پا گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (طاہر منیر طاہر ) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر  خالد حسین  چودھری کی والدہ محترمہ گزشتہ دنو ں مختصر علالت کے بعد شارجہ میں انتقال کر گئیں - مرحومہ کی نماز جنازہ دبئی کے سونا پور قبرستان میں ادا کی گئی جس میں امارات بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے سیکڑوں  لوگوں، قونصلیٹ اسٹاف اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی-

شرکت کرنے والوں میں   فراز احمد صدیقی، رانا عمران رفیق، سفیر ستی، راجہ سرفراز، غلام مصطفی مغل، رانا کاشف، ساجد نذیر ، مجید مغل، شہزاد بٹ، راجہ ابو بکر ، چوہدری بشیر شاہد، محمد غوث قادری، غلام محی الدین ،  پختون بزنس کونسل سے زبیر خان، خلیل بونیری، شیر اکبر آفریدی، چوہدری عبدالحمید، قونصلیٹ آف پاکستان  دبئی  سے قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر صالح محمد، ڈپٹی قونصل  جنرل  رحیم اللہ خان،  یاسر اعوان، نواز جدون، پاکستان بزنس کونسل دبئی  سے اقبال داؤد، شبیر مرچنٹ،  ڈاکٹر طاہر ، سید سلیم ، ساجد چیمہ، حاجی محمد  یاسین ، شفیق الرحمن ، محمد فاروق، پاک ہزارہ کے نبیل اعوان ،  بلوچ کمیونٹی سے عمر بلوچ،   صحافی سجاد خان، خالد ملک، انصر اکرم، سبط عارف، عمران یوسفزئی، طارق ندیم، امجد قاسمی، مدثر  خوشنود، پاکستان ایسوسی ایشن  دبئی  سے محمد ا بو بکر امتیاز، عمر فاروق، میاں طارق، ظہیر گجر، ندیم پراچہ،  ڈاکٹر اکرم شہزاد ، عظیم رفاعی ، شفقت قادری ، اور دیگر  بہت سے لوگ شامل تھے- نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی- نماز جنازہ میں موجود لوگوں نے براہ راست خالد حسین  چودھری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا-