مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا

مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا
مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا
سورس: Facebook/TheMaryamNSharif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئےاقدامات کرکےخوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ مریم اورنگزیب اور ٹیم کومبارکباد نہ دینازیادتی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائےعملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نےماحولیات کےمحکمےکوفعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں جیل کے ڈیڈ سیل میں رہی ہوں رہائی کے بعد زیادہ وقت گھرکے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کومحفوظ بنانےکیلئےماحولیاتی چیلنجزپرتوجہ دینی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جوسڑک بنےگی اس کے اطراف درخت لگائیں گے اسموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔