اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق

Oct 10, 2024 | 01:36 PM

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں اور تازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے۔

مزیدخبریں