داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی سفارش

Oct 10, 2024 | 02:49 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایم ڈی کیٹ ختم کرنےکی ہدایت کر دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار نے اگلے سال سے ایم ڈی کیٹ کی جگہ بین الاقوامی طرز کا آئی ٹی پر مبنی نظام لانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹر ملک مختارکا کہنا ہے کہ طاقتور مافیا کئی برس سے ایم ڈی کیٹ امتحان پر اثر انداز ہونےکی کوشش کر رہی ہے، امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز بھی اربوں روپے کا بزنس کرتی ہیں، امتحان کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز ایم ڈی کیٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے بھی ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی جگہ امریکی SAT یا کیمبرج طرز کا آن لائن نظام متعارف کرائیں۔
ڈاکٹر مختار نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کے مطابق اس دفعہ ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مزیدخبریں