سعودی عرب سے اگر کوئی سرمایہ کار آئے گا تو وہ کیا دیکھے گا۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو  " اہم مشورہ" دیدیا 

Oct 10, 2024 | 02:50 PM

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب سے اگر کوئی سرمایہ کار آئے گا تو وہ کیا دیکھے گا۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو  " اہم مشورہ" دیدیا 

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا  ہے کہ عالمی طو رپر تیل کی قیمت کم ہوگئی ہے اس سے مہنگائی میں جو کمی آئی ہے وہ میری توقع سے بہتر ہے۔اگر ایران اور اسرائیل میں کشیدگی نہیں بڑھتی تو  تیل مزید نیچے جائے گا اس سے حکومت کو اسپیس ملی ہے جس سے ریفارم کرسکتی ہے۔لیکن آج بھی پاکستان میں معیشت تیزی سے نہیں چل رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ  اگر شرح سود کم ہوگی تو صنعت کاری کی طرف جاسکیں گے حکومت کو چاہیے کہ بنیادی ریفارم کرے بجلی گیس کے محکمے میں تاکہ برآمدات بڑھانے کی طرف جاسکیں۔پاکستان کے لیے ایک اور خوش آئند بات یہ ہے کہ امریکہ کے اندر شرح سود میں کمی آئی ہے ۔سعودی عرب سے اگر کوئی سرمایہ کار آئے گا تو یقیناً گیس بجلی کے ریٹ دیکھے گا تو وہ کیوں بنگلہ دیش یا کسی اور ملک نہیں چلا جائے گا اس لیے ضروری ہے ملک کو بہتر بنایا جائے۔

مزیدخبریں