مولانا فضل الرحمان کی مرضی کے بغیر آئینی ترمیم آنا مشکل ہے: فواد چودھری

مولانا فضل الرحمان کی مرضی کے بغیر آئینی ترمیم آنا مشکل ہے: فواد چودھری
مولانا فضل الرحمان کی مرضی کے بغیر آئینی ترمیم آنا مشکل ہے: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم آنا بہت مشکل ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور بلاول بھٹو جمہوری ہوتے تو یہ مسائل نہ ہوتے، پیپلزپارٹی 17سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، بلاول بھٹو کے پاس نمبر پورے ہوتے تو وہ کل ہی ترمیم لے آتے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نمبر پورے نہیں اس لئے ابھی ترمیم نہیں لاسکے، پہلے بھی انہوں نے کوشش کی،اب بھی کررہے ہیں، ابھی بھی 5سینیٹرز اور 7 ایم این ایز کم ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر ایاز صادق نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے دوبارہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، اٹارنی جنرل کہہ چکے ہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ 

مزید :

قومی -