اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بیرون ملک نوکریوں کی تلاش میں ہے جبکہ بہت سے نوجوان جا بھی چکے ہیں تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے کیلئے کیا چیزیں ضروری ہیں اور فیس کتنی دینی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بڑی معیشت کے باعث وہاں پر کیریئر بنانے کے بے پناہ مواقع بھی دستیاب ہیں اور بیشتر اوقات کمپنیاں بیرون ملک سے قابل لوگوں کی تلاش میں بھی رہتی ہیں اور یہی وہ موقع ہے جب پاکستانی اچھی نوکری کیلئے ان کمپنیوں سے رابطے کر سکتے ہیں۔
برطانیہ کے ویزے کی فیس:برطانیہ کے 3 سال سے کم کے سکلڈ ورکر ویزا کی فیس 750 پاؤنڈ ہے جو کہ 2 لاکھ 74 ہزار روپے پاکستانی بنتے ہیں۔3 سال سے زائد سکلڈ ورکر ویزا کی فیس 1500 پاؤنڈ ہے جو کہ پاکستانی 5 لاکھ 40 ہزار 826 روپے بنتی ہے۔
اس کے علاوہ اوورسیز ڈومیسٹک ورکر ویزا کی فیس 700 پاؤنڈ یعنی 2 لاکھ 42 ہزار پاکستانی ہے جبکہ عارضی ورک ویزا کی فیس 312 پاؤنڈ یعنی 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے پاکستانی ہے۔
ورک ویزا کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟ورک ویزا پاکستانیوں کو برطانیہ کے آجر کے لیے 5 سال تک کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ درخواست دینے کے لیے آپ کو برطانیہ کے منظور شدہ آجر سے ملازمت کی پیشکش، سپانسرشپ سرٹیفکیٹ اور کم از کم تنخواہ کی شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
درکار دستاویزات:سپانسرشپ سرٹیفکیٹ ریفرنس نمبر انگلش زبان کی مہارت کا ثبوت درست پاسپورٹ ملازمت کا عنوان اور تنخواہ پیشہ ورانہ کوڈ ذاتی بچت کا ثبوت
بعض ملازمتوں کے لیے کریمینل ریکارڈ کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ۔