پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Oct 10, 2024 | 06:02 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں اعظم سواتی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی جہاں اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر راجا نویدپیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجانوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 17 اکتوبر کو انسدادِدہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں