سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک

Oct 10, 2024 | 09:15 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 خوارجی ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے تبادلہ میں 2 خوارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں، خوارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں