میکسیکو میں ڈرگ مافیاز کے درمیان لڑائی جاری، 192 افراد ہلاک

Oct 10, 2024 | 09:56 PM

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست سنالووا میں ڈرگ مافیاز کے درمیان جاری پرتشدد واقعات کی لہر میں 192 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 ستمبر کو شروع ہونے والےپرتشدد واقعات میں تقریباً 200 افراد قتل اور 226 لاپتہ ہوچکےہیں۔5 جولائی کو بدنام زمانہ منشیات گینگ کے سرغنہ اور سینالووا کارٹیل کے شریک بانی اسماعیل ”ایل میو“زمباڈا کی گرفتاری کے بعد، زمباڈا اور جوکون ”ایل چاپو“ گزمین کے قائم کردہ کارٹیل میں جاری طاقت کےحصول کی کشمکش میں شدت آگئی ہے، واضح رہے کہ سینالوا کے شریک بانی ایل چاپو ایک امریکی جیل میں قید ہیں۔70 سالہ زمباڈا کی ریاست ٹیکساس میں امریکی حکام کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد چپیٹوس کے نام سے مشہور ایل چاپو کے بیٹوں اور حامیوں نےاپنے آبائی شہر سینالووا میں وحشیانہ جنگ چھیڑ دی تھی۔

مزیدخبریں