خواجہ آصف کا عمران خان پر طالبان کو لا کر بسانے کا الزام، عمران ریاض نے سخت جواب دیدیا 

خواجہ آصف کا عمران خان پر طالبان کو لا کر بسانے کا الزام، عمران ریاض نے سخت ...
خواجہ آصف کا عمران خان پر طالبان کو لا کر بسانے کا الزام، عمران ریاض نے سخت جواب دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کےسابق وزیراعظم عمران خان پر ہزاروں طالبان کو پاکستان میں لا کر بسانے کے الزام پر یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض میدان میں اتر اور کہا کہ خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا،  آج بھی PTI دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں،  سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے،  افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود  پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی،  روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ 60لاکھ افغان مہاجرین 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں۔ یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کیجیے اور جھوٹ مت بولیے ، مراد سعید چلاتا رہا شور مچاتا رہا آپ سبکو جگانے کوشش کرتا رہا اور آپ اپنے محسن جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر رجیم چینج آپریشن کے بعد دہشت گردوں کو انٹری دیتے رہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -