فلپائن میں ہولناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، لوگوں میں خوف وہراس

فلپائن میں ہولناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، لوگوں میں خوف وہراس
فلپائن میں ہولناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، لوگوں میں خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  منیلا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فلپائن میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی فلپائن کے جزیرے مِنڈاناؤ کے مشرقی ساحل پر 7.4 شدت کے زلزلے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 43 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ڈواؤ اوریئنٹل صوبے کے سینٹیاگو شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔ 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق اگلے 2 گھنٹوں میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچی لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ زلزلہ جنوبی علاقے مانائے کے قریب سمندر میں آیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،  تاحال کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ فلپائن میں ساحلی علاقے میں رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب فلپنس انسٹیٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی (PHIVOLCS) نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔