جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔
1۔خود خارجیوں کو ریاست کے حوالے کر دیں
2۔ خارجیوں کے خلاف ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر اس ناسور کو انجام تک پہنچائیں
3۔اگریہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے پاک فوج کے ایکشن کے لیے تیار ہو جائیں۔
